اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

ملک بھر میں موسم کے تیور بدلنے لگے ،وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش اور تیز ہوائوں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ بھی ہے ،محمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری رکر دیا ہے ۔

مری ، گلیات ، راولپنڈی ، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطا بق اگلے 4سے 8گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے

نیلم ویلی ، مظفرآباد ، راولا کوٹ ، پونچھ اور دیگر علاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ ،بالائی خیبر پختونخوا کے علاقے چترال دیر ، سوات ،مانسہرہ سمیت کئی اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خطر ہ ہے جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ندی نالوں میں سیلاب کا بھی اندیشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ 24گھنٹوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

Scroll to Top