پاکستان سے افغان باشندوں کی مرحلہ وار واپسی، 43 ہزار سے زائد افراد بے دخل

پاکستان سے افغان باشندوں کی مرحلہ وار واپسی، 43 ہزار سے زائد افراد بے دخل

افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ روز ضلع خیبر سے 348 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے مہاجرین اور 1086 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان بھیجا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دوسرے مرحلے میں اب تک خیبر سے 25 ہزار 142 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 17 ہزار 892 غیر قانونی افراد کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔

یکم اپریل 2025 سے اب تک 43 ہزار 34 افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان بھیجا گیا ہے جن میں سے بڑی تعداد رضاکارانہ طور پر واپس جانے والوں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے ایک ہزار 982، پنجاب سے 16 ہزار624، سندھ  سے 44 جبکہ کشمیر سے ایک ہزار 9 اور گلگت سے 2 افغان مہاجرین کو افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا۔

رضاکارانہ واپسی کی مد میں 17 ہزار 67 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے مہاجرین طورخم سرحد کے ذریعے اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ستمبر 2023 سے لے کر اب تک خیبرپختونخوا کی مختلف سرحدوں سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 14 ہزار 959 افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

Scroll to Top