ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑا قدم، پاکستان میں پہلا عالمی سرمایہ کاری فورم رواں ماہ منعقد ہوگا

ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑا قدم، پاکستان میں پہلا عالمی سرمایہ کاری فورم رواں ماہ منعقد ہوگا

پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بیرونی براہ راست سرمایہ کاری فورم رواں ماہ کی 29 اور 30 تاریخ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ یہ فورم حکومت پاکستان اور ڈیجیٹل تعاون تنظیم (DCO) کے اشتراک سے ایک تاریخی اقدام کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس بین الاقوامی سطح کے فورم میں دنیا بھر سے 500 سے زائد سرمایہ کار، کاروباری رہنما اور ماہرین شرکت کریں گے۔ عالمی ماہرین کی شرکت سے پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

پاکستان نے سال 2030 تک ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے 60 ارب ڈالر کے حصول کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے حصول میں یہ فورم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

فورم میں 75 سے زائد نوآموز کاروباری افراد (اسٹارٹ اپس) بھی شریک ہوں گے جو اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہ ایونٹ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top