تعلیمی میدان میں بڑی پیشرفت، خیبرپختونخوا کے 22 اضلاع میں اساتذہ کی ہنگامی بھرتیوں کا فیصلہ

تعلیمی میدان میں بڑی پیشرفت، خیبرپختونخوا کے 22 اضلاع میں اساتذہ کی ہنگامی بھرتیوں کا فیصلہ

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے صوبے کے 22 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اساتذہ کی بھرتی کے لیے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق باجوڑ، بنوں، بٹگرام، بونیر، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر اپر، ہنگو، خیبر، کوہستان لوئر، کرم، لکی مروت، مہمند، مردان، شمالی وزیرستان، اورکزئی، شانگلہ، جنوبی وزیرستان، صوابی، سوات، ٹانک اور تورغر میں نئی اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑا قدم، پاکستان میں پہلا عالمی سرمایہ کاری فورم رواں ماہ منعقد ہوگا

خیبرپختونخوا کے 22 اضلاع میں اساتذہ کی بھرتیاں اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے مالی تعاون سے کی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم نے تمام ڈی ای اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ 21 مئی 2025 تک سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو ہر صورت پورا کیا جائے تاکہ طلبہ کے تعلیمی سلسلے میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔

Scroll to Top