سوات میں تندور مالکان کی من مانیاں عروج پر، کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی

سوات میں تندور مالکان کی من مانیاں عروج پر، کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی

سوات کے مختلف بازاروں میں تندور اور ہوٹل مالکان کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں، 250 گرام روٹی کے نام پر شہریوں کو کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی، روٹی نہ صرف مقررہ وزن سے کم بلکہ بدلے میں 30 روپے وصول کر کے کھلے عام لوٹ مار بھی جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روٹیاں مقررہ وزن سے کہیں کم ہوتی ہیں جس سے نہ صرف عوام کو مالی نقصان ہو رہا ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

چند روز قبل ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں 150 گرام وزنی روٹی کی قیمت 20 روپے جبکہ 250 گرام وزنی روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی تھی اور ہدایت دی گئی تھی کہ وزن میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں قبائلی رہنما ملک زرتاج حسین کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے

سوات میں ضلعی انتطامیہ کے حکمنامے کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ہے، بیشتر تندور مالکان زبردستی 250 گرام کی کم وزن روٹی کے 30 روپے وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ جو تندور مالکان نرخنامہ اور وزن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Scroll to Top