متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے دورے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
شیخ عبداللہ بن زاید کے اس اہم دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی سلامتی جیسے کلیدی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زاید کی پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوگی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
شیخ عبداللہ بن زاید وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، دونوں رہنما خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کی توثیق کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان آنے کی دعوت
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا اور عوامی رابطوں و باہمی تعاون میں بھی اضافے کی توقع ہے۔