پی سی بی نے جیسن گلیسپی کے واجبات کے دعوے مسترد کر دیے

پی سی بی نے جیسن گلیسپی کے واجبات کے دعوے مسترد کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے واجبات کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق جیسن گلیسپی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور مقررہ نوٹس پیریڈ پورا کیے بغیر اچانک استعفیٰ دے دیا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوچ نے چار ماہ کا نوٹس نہیں دیا جو کہ معاہدے کی واضح شرط تھی۔

معاہدے میں نوٹس پیریڈ کی شق بالکل واضح تھی اور جیسن گلیسپی اس شق سے مکمل طور پر واقف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل چوتھی فتح، کراچی کنگز کو ہرا دیا

ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں واجبات کا دعویٰ غیر منطقی اور ناقابل قبول ہے۔

Scroll to Top