راستوں کی بندش اور بدامنی کیخلاف کرم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا گزشتہ15 روز سے جاری

کرم کے عمائدین نے حکومت سے راستوں کی حفاظت اور فوری بحالی کا مطالبہ کیا

کرم: ضلع کرم میں مستقل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا،

جس میں قبائلی عمائدین، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

سیمینار میں مختلف شرکاء نے کرم میں امن کے قیام کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ عمائدین نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد راستوں کی بندش افسوسناک ہے، اور یہ علاقے کی ترقی کے لئے ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد آمد و رفت کے راستوں کو کھولا جائے اور ان کی حفاظت کے انتظامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کو آسان بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے درخواست پر سماعت، وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

سیمینار کے دوران شرکاء نے امن کے قیام کو نہ صرف کرم بلکہ پورے خطے کے لیے ضروری قرار دیا، اور اس بات پر زور دیا کہ ہر سطح پر تعاون کی ضرورت ہے تاکہ پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔

Scroll to Top