واپسی میں سہولت، شکایات کے حل کیلئے افغان مہاجرین کیلئے کنٹرول روم قائم

واپسی میں سہولت، شکایات کے حل کیلئے افغان مہاجرین کیلئے کنٹرول روم قائم

افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے ۔

اسلام آباد سے حکام کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے ،کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سیل میں قائم کیاگیا ہے ۔

حکام کے مطابق کنٹرول روم 24گھنٹے افغان مہاجرین کی معاونت کیلئے کام کرے گا۔

Scroll to Top