بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان ، ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے ۔
بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔
دوسری جانب کراچی 23اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیک آباد میں 43ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیاگیا ۔