جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی نے حتمی فیصلہ کرلیا کہ وہ پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد نہیں کریگی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو پی ٹی آئی کے ایما پر قائم کیاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرتی رہے گی وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غور آنیوالے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اور باوقت ضرورت تحریک انصاف کیساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے زیر اہتمام 27اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر اسرائیل مردہ باد ریلی ہوگی اسی طرح 10مئی کو پشاور اور 17مئی کو کوئٹہ میں اسرائیل مردہ باد کے اجتماعات ہوں گے ۔

جے یو آئی نے پنجاب میں نہریں نکالے جانے کے معاملے میں اپنی سندھ تنظیم کے موقف کی تائید کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم اس بارے میں کوئی راہ عمل اختیار نہیں کریگی ۔

منرلز اور مائنز کے قانون کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام صوبوں کے آئینی مفادات کا تحفط کریگی ۔

Scroll to Top