شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شماللی وزیرستان میں صبح 6سے شام 6بجے تک کرفیو نافذ رہے گا ،انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران میران شاہ تا دتہ کیل ،رزمک ، میر علی ، بنوں مین شاہراہوں پر آمد ورفت معطل رہے گی ۔

شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ضلعی انتظامیہ نے آخر میں بتایا کہ کرفیو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نافذ کیاگیا ہے ۔

Scroll to Top