اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2 ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس

اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2 ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں ،جج سید احتشام علی افیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد تعینات تھے ۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 20کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کی گئیں ، جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں ۔

Scroll to Top