طویل بندش کے بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا،گزشتہ برس نومبر میں برفباری کے باعث یہ شاہراہ بند ہوگئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس نومبر میں برفباری کے باعث یہ شاہراہ بند ہوگئی تھی جس سے ناران کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا ، شاہراہِ کاغان کی پانچ ماہ بعد بحالی، ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی پانچ ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گلیشیئرز کو کاٹ کر روڈ بحال کی گئی ، جس کے بعد سیاح ناران کی وادی کے دلفریب نظاروں اور سرد موسم کا لطف اٹھا سکیں گے۔
پولیس حکام نے سیاحوں کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جب کہ این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ ناران سے بابو سر ٹاپ تک روڈ کی بحالی مئی کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔