پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ آئو ہم سے مکالمہ کرو اور اگر مکالمہ نہیں کرتے تو پھر ہم تیار ہیں اور جدوجہد کرینگے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےحکومت کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کردیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کوکوئی ریوڑ نہیں ،آپکو ہماری آواز کو سننا ہوگا ،اگر ملک میں استحکام لانا ہے تو عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کرنا ہوگا ،ملک میں استحکام کیلئے مضبوط دفاع بھی ناگزیر قرار دیدیا ، علامہ راجہ ناصر عباس کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ۔
قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی تو عمران خان اور بشریٰ بی بی اور ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے ،پاکستان میں جب استحکام نہیں قانون کی حکمرانی نہیں ہے وہ ہارڈ سٹیٹ بن ہی نہیں سکتا ملک میں استحکام کیلئے مضبوط دفاع بھی چاہیے ہوتا ہے ۔