میرا بیٹا مجرم ہے تو سزا دیں، مگریوں غائب نہ کریں،والد کی عدالت میں دہائی

میرا بیٹا مجرم ہے تو سزا دیں، مگریوں غائب نہ کریں،والد کی عدالت میں دہائی

7ماہ سے بیٹا لاپتا ہے ، ہمارے خاندان کاکوئی بھی فرد وطن کیساتھ غداری نہیں کرسکتا ، والد کی دہائی

تفصیلات کے مطابق لاپتا کمپیوٹر آپریٹر محمد عثمان کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران والد نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر بیٹا مجرم ہے تو سزا دیں، مگر اسے اس طرح غائب نہ کریں،درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ،جس میں لاپتا شخص کے والد ، وکیل ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے ۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ آپ کے بیٹے نے کیاکیا ہے کہ اسے غائب کیاگیا ،جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے بیٹے نے اگر کچھ کیا ہو تو سزا دیں ،لیکن اس طرح غائب نہ کریں ۔

وکیل نے بتایا کہ عثمان کو 7 ماہ قبل سفید کپڑوں میں ملبوس افراد نے پولیس کے ساتھ گھر سے اُٹھایا۔ قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ رپورٹس دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

Scroll to Top