پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق پولیو مہم کے دورنا صوبے میں 65لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے ، پشاور میں 8لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق پولیو مہم کیلئے32ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،پولیو ورکرز کی سکیورٹی کیلئے 50ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں ۔