خیبرپختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، لاکھوں بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

جنوبی وزیرستان: انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں انسداد پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق، دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم اور اس کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کا تبادلہ کیا، جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا۔

فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا، جس کی شناخت افنان کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے دو شناختی کارڈز، تین اے ٹی ایم کارڈز اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، فرار ہونے والے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال ایک ایس ایم جی رائفل، راکٹ لانچر اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، لاکھوں بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

Scroll to Top