سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے دورے پر آج روانہ ہو نگے

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

یہ دورہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی بھی موجود ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان پہلے ون آن ون ملاقات ہو گی، جس میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ بعد ازاں دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فروری 2025 میں اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کے 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہبازشریف کا دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جہاد جاری رکھنے کا اعلان

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر غور کیا جائے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

Scroll to Top