جامشورو: تھانہ بولا خان کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی جامشورو کے ترجمان کے مطابق گاڑی بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جا رہی تھی، جب یہ حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے تین ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو چکے تھے، جبکہ باقی زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں بھی ہسپتال پہنچائی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
اسٹیشن انچارج ریسکیو نے مزید بتایا کہ متاثرین کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، اور ان کی مکمل مدد فراہم کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔