آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج کی پیشگوئی میں کہا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے جیسے سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح چترال، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور ان کے گردونواح میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ علاوہ ازیں، بلوچستان کے علاقوں میں گرم اور خشک موسم کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top