اسلام آباد۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جو لوٹ مار ہورہی ہے اس کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری کرپشن اور بے ضابطگیوں کے باعث قومی خزانے کو ہزاروں ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کرپشن کا یہ سلسلہ دہائیوں سے جاری تھا اوروہاں کی انتظامیہ کوئی ایسےاقدامات نہیں کرنے دے رہی تھی جس سے ان کی آمدن میں کمی آئی۔
وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری کرپشن اور بےضابطگیوں کے حوالے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نےاپنی سفارشات ’’اعلی سطح ‘‘ پر دے دی ہیں، ان سفارشات پر عمل کر کے مذکورہ ادارے میں جاری کرپشن اور بے قاعدگیوں کے تمام راستے بند ہو جائیں گے۔
پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرل بل سے صوبائی خودمختاری ختم نہیں ہوگی اور کسی صوبے کے اختیار میں مداخلت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اندر مذاکرات کیلئے ترلے کرتے ہیں باہر گالیاں دیتے ہیں، خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ معدنیات قومی دولت ہے اور سب سے پہلے حق متعلقہ صوبے کا ہے، سیاسی جماعتوں کا الگ موقف ہوسکتا ہے لیکن مخالفت کوئی نہیں کررہا۔