بھارتی سرکار اس وقت آگ سے کھیل رہی ہے، مودی کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، عمر ایوب

بند دروازوں کے پیچھے کوئی بات نہیں ہو رہی، عمر ایوب نے قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی تمام قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے کوئی بات نہیں ہو رہی، ہر چیز کھلے عام ہونی چاہیے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور چینل کے ذریعے کسی بھی قسم کے مذاکرات جاری نہیں، اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیش رفت ہو رہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی مینڈیٹ اور آئینی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،پی ٹی آئی میں کسی قسم کا اختلاف موجود نہیں، ہر کارکن اور رہنما کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے، لیکن جماعت کی مرکزی پالیسی واضح اور متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ گرینڈ الائنس کا سب سے پہلا مطالبہ فوری اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوگا، ساتھ ہی عمر ایوب نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں عوام کے سامنے ایک ہیں لیکن درپردہ ایک دوسرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہیں۔

رانا ثناءاللّٰہ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم معافی مانگ لیں تو کیا سب کچھ ختم ہو جائے گا؟ یہ نظام انصاف پر نہیں، ذاتی انتقام پر مبنی ہے۔

Scroll to Top