اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں بھارت کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پاکستان پہلے باقی سب بعد میں، ہم سب متحد ہیں۔۔۔”۔
فیصل واوڈا نے بھارت کے حالیہ بیانات اور اقدامات کو “جھوٹا فریبی پراپیگنڈا” قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت پاکستان تحریک انصاف کو بھی شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ پاکستان کے سامنے سیاسی اختلافات کی کوئی حیثیت نہیں، پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہیں اور دشمنوں کے خلاف متحد ہیں۔
فیصل واوڈا نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن لینے کی کوشش کی، تو پاکستان کی طرف سے ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ردعمل دیا جائے گا۔
