سلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور سالمیت ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے، اور اس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔
انہوں نے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلانے کی تجویز دی تاکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پورا پاکستان اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہے اور دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے۔
انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر بھارت نے جھوٹ پر کوئی ایکشن لیا تو پاکستان اس کا خطرناک ردعمل دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، جیسے کہ ماضی میں دیا گیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے تنبیہ کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا، کیونکہ اس معاہدے میں عالمی ادارے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعہ پر بھارٹ جھوٹا فریبی پراپیگنڈا کر رہا ہے، فیصل واوڈا کا ٹویٹ
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گا اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔
پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا مؤثر جواب دیا جائے گا، جیسے کہ ماضی میں پاکستان نے ایسے حالات میں دکھایا تھا۔