عمران خان فوج کو اپنی جماعت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے: خواجہ آصف

بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے انحراف کی کوششیں ناکام ہوں گی، وزیردفاع

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کئی سالوں سے مختلف حیلوں اور بہانوں سے سندھ طاس معاہدے سے انحراف کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے بھارتی حکمت عملی کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان اپنے حق میں ہونے والے تمام اقدامات کا دفاع کرے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت دہشت گردی کے افسوسناک واقعات کو صرف اپنی پرانی خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے کسی بھی اقدام کو انتہائی سنگین قرار دیا۔

وزیردفاع نے سندھ طاس معاہدے کی شقوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان شقوں کی کسی تشریح کی ضرورت نہیں۔ معاہدے میں ترمیم اور نئی شقوں کو شامل کرنے کا طریقہ کار واضح طور پر درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اتنا واضح ہے کہ اس میں ہر وہ چیز درج ہے جو بھارت کر سکتا ہے اور جو نہیں کر سکتا، اور اسی طرح پاکستان پر بھی وہ تمام پابندیاں لاگو ہیں جو بھارت پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جو لوٹ مار ہورہی ہے اس کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معاہدے میں کسی قسم کی تبدیلی کی کوشش کو پاکستان ہرگز قبول نہیں کرے گا اور بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

پاکستان نے عالمی برادری کو بھی اس معاہدے کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، تاکہ کسی بھی قسم کی بددیانتی یا خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top