پاک فوج نے دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری کا قوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد

سندھ طاس معاہدےکو معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے، اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ایک سنگین اور اشتعال انگیز اقدام ہوگا، جوآبی جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قدم بزدلانہ، غیرقانونی اور بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہوگا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پانی کا ہر قطرہ پاکستان کا حق ہے اور اس حق کا دفاع قانونی، سیاسی اور عالمی سطح پر پوری قوت کے ساتھ کیا جائے گا۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کا مؤثر اور ٹھوس جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو نے بھی اسی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا کیونکہ یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس میں عالمی ادارے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، نائب وزیر اعظم کا اہم بیان

میاں معین وٹو نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گا اور ماضی کی طرح کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب مؤثر اور سخت انداز میں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جائے گا تاکہ عالمی برادری کو بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے آگاہ کیا جا سکے۔

Scroll to Top