غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں سعودی عرب میں سینکڑوں پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد: سعودی عرب میں گداگری اور دیگر جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے،

جس میں 4,300 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے ایک لسٹ بھیجنے کے بعد کیا گیا جس میں ان افراد کی تفصیلات شامل تھیں جو مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سعودی عرب نے گداگری سمیت مختلف جرائم میں ملوث 4,300 افراد کی ایک فہرست پاکستان کو ارسال کی تھی۔

ان افراد کو واپس لایا گیا اور ان کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں تاکہ یہ افراد پاکستان واپس آئیں اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔

اجلاس کی صدارت راجہ خرم نواز نے کی جو قومی اسمبلی کے رکن اور حلقہ اسلام آباد کے نمائندہ ہیں۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تجویز پر کچھ افراد کو محدود پیمانے پر ممنوعہ بور کے لائسنس دیے جائیں گے تاکہ ان کی حفاظت اور قانونی حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں دبئی حکام نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا

اس کارروائی کے بعد سعودی عرب کے ساتھ مزید کسی قسم کی گداگری اور جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے خلاف اقدامات کیے جانے کا امکان ہے تاکہ ملک کی بین الاقوامی ساکھ اور قوانین کو بہتر طور پر نافذ کیا جا سکے۔

Scroll to Top