عدالت نے ریکارڈ پیش کرنے اور آئندہ سماعت پر مکمل دلائل دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سنگجانی جلسے سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ کیس کا ریکارڈ مکمل نہیں، اس لیے آج دلائل نہیں دیے جا سکتے۔ عدالت نے ریکارڈ پیش کرنے اور آئندہ سماعت پر مکمل دلائل دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی۔





