نواز شریف پاکستان واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ، پارٹی سرگرمیوں کا شیڈول طے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ ریذیڈنس سے روانہ ہو گئے ہیں، نواز شریف کا طیارہ برطانیہ کے شہر لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی کل جاتی عمرہ میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں انہیں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ ملاقات کے دوران ملک کی معاشی، سیاسی اور انتخابی حکمت عملیوں پر مشاورت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے قیام کے دوران جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
نواز شریف کی اچانک واپسی نے سیاسی حلقوں میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے، اور ان کی ممکنہ سرگرمیوں کو آنے والے دنوں میں ملکی سیاست پر اثر انداز ہونے والا اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔





