ملکی سالمیت کو شریف خاندان سے خطرہ ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا حکومت پر کڑا وار

ملکی سالمیت کو شریف خاندان سے خطرہ ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا حکومت پر کڑا وار

پی ٹی آئی رہنما عمرایوب خان نے کہاہے کہ شریف خاندان بھارت کے خلاف سخت ایکشن نہیں لے سکتا یہ اُن کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آیا، ملکی سالمیت خطرے میں پڑی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت بھارت سے سخت مؤقف اختیار نہیں کر سکتی، جبکہ قومی لیڈر کو جیل میں ڈال کر قومی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

علیمہ خان اور بابر اعوان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اور قومی اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے۔ بابر اعوان نے شفاف انتخابات، میڈیا کی آزادی اور تمام سیاسی مقدمات کے منصفانہ ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا۔

لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ نے ریاستی اداروں پر سنگین الزامات عائد کیے اور خبردار کیا کہ اگر صورت حال نہ بدلی تو عوامی ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

پی ٹی آئی نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو موجودہ سیاسی بحران کا واحد حل قرار دیا ہے۔

Scroll to Top