اپوزیشن کا بڑا اعلان، 16 نکاتی پلان فائنل، جلسہ عام کب اور کہاں؟ سب سامنے آ گیا

اپوزیشن کا بڑا اعلان، 16 نکاتی پلان فائنل، جلسہ عام کب اور کہاں؟ سب سامنے آ گیا

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم مشاورتی بیٹھک،اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 16 نکاتی پلان پر اتفاق۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اہم مشاورتی اجلاس میں 16 نکاتی پلان پر اتفاق کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ 5 مئی کو کراچی اور 8 مئی کو کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 10 مئی کو حیدرآباد میں ایک بڑا جلسہ عام بھی منعقد کیا جائے گا۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک چل پڑی ہے دوسری جماعتوں کو اپنے ساتھ ملائیں گے ، ہمارا اتحاد نئی نہروں کے معاملے سمیت تمام مسائل پر قوم کو لیڈ کرے گا۔

سلمان اکرم نے کہاکہ موجودہ مصنوعی نظام زیادہ دیرنہیں چل سکتا ، پوری قوم سے ساتھ دینے کی اپیل کردی ، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے قوم سے ساتھ دینے کی اپیل کردی ۔

Scroll to Top