چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پہلگام واقعہ سے متعلق جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، متحد ہوکر پاکستان کا دفاع کریں اور امید ہے حکومت پاکستان کے دفاع کے لئے صحیح اقدامات کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا۔