اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان اس کوشش کو نشانہ لگا کر تباہ کر دے گی – سیکیورٹی ذرائع

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو پاکستان اس تنصیب کو اپنی مکمل عسکری طاقت سے تباہ کر دے گا۔

جب پاکستان سفارتی زبان میں یہ کہتا ہے کہ “پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام ہے” تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ پر موقف دیتے ہوئے سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ اگر اور جب بھارت پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی کا کوئی اقدام کرتا ہے یا ایسا کوئی منصوبہ بناتا ہے جو سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے یا اس کا رخ موڑنے کے لیے ہو، تو پاکستان اس تنصیب کو اپنی مکمل عسکری طاقت سے تباہ کر دے گا۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ⁠پاکستان نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ پانی پاکستان کا “انتہائی قومی مفاد‘  ہے، یعنی اگر بھارت اس مفاد کو خطرے میں ڈالے گا تو پاکستان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، حتیٰ کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال تک۔

سیکورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچے گی اور فوراً اس مقام پر حملہ کرے گی جہاں سے پاکستان کو پانی کی فراہمی کو خطرہ لاحق ہو۔

Scroll to Top