پاکستان کی فضائی حدود کی بندش اور تجارتی معطلی سے بھارت کو بڑا معاشی دھچکا لگنے کا امکان ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے اعلان کے بعد سے ہی بھارتی ایئرلائنز کو قیمتوں بڑا اضافے سامنے آیا ہے۔
جب پاکستان بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرتا ہے اور تجارت معطل کرتا ہے تو بھارت کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟ کی وضاحت کرتے ہوئے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ بار جب پاکستان نے یہ اقدام کیا تھا، تو چند ہی دنوں میں بھارت کو تقریباً 80 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ یہ فیصلہ صرف ایک سیاسی ردعمل نہیں بلکہ بھارتی معیشت اور سفری نظام کو بری طرح متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہے اور انڈین ایئرلائنز کو خسارے، تاخیر اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جس کے نتیجے میں ہندوستانی مسافروں کوذیادہ سفر کرنا پڑے گا اور زیادہ ادائیگی کرنی ہوگی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہندوستانی اب محفوظ اور سستے سفر کے لئے دوسری غیر ملکی ایئر لائنز کا انتخاب کریں گے جس سے بھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہوگئی۔
دوسری جانب بھارت کی پاکستان کو تجارتی برآمدات 1.21 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں لہذا تجارتی سرگرمیوں کی معطلی ان کی معیشت پر ایک اور بڑا دھچکا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق برآمدات کی اہم اشیاء جو اب بھارت سے پاکستان نہیں آئیں گی ان میں کپاس، نامیاتی کیمیکلز، غذائی مصنوعات بشمول تیار جانوروں کا چارہ، خوردنی سبزیاں، پلاسٹک کی اشیاء، انسانی ساختہ فلامنٹ، کافی، چائے، مصالحے، رنگ، تیل کے بیج، ڈیری مصنوعات، فارماسیوٹیکل وغیرہ شامل ہیں۔