آج حکومت کو اتنا خوف ہے کہ آئین پر بات کیلئے کانفرنس نہیں ہو سکتی، شاہد خاقان عباسی

ہم روایتی سیاست کا حصہ رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

کراچی(پختون ڈیسک)  سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم روایتی سیاست کا حصہ رہے ہیں،

 ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے ساتھ کھڑے تھے، لیکن جب بیانیہ کمزور پڑا تو پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو حقیقی عوامی مسائل پر بات کر رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی مسائل حل نہ کیے گئے تو یہ مزید بڑھتے جائیں گے، اور جسے عوام مینڈیٹ دیتے ہیں، وہی ان مسائل کا حل نکالتا ہے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے خلاف ممکنہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر یہ معاہدہ ختم نہیں کر سکتا۔ اگر ایسا کیا گیا تو پاکستان میں پانی کے سنگین مسائل پیدا ہوں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ دشمن کے ایسے اقدامات کے خلاف پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگا اور اختلافات کو وقتی طور پر بھلا کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر گھر کے اندر تقسیم ہوں گے تو دشمن سے مقابلہ نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں پانی روکا گیا توملٹری سمیت تمام آپشن استعمال کئے جائینگے، عطا تارڑ

سیاسی اتحاد کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس صرف میڈیا کی بات ہے، ہم نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ان کی خواہش ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر قومی مسائل پر گفتگو کریں۔ انہوں نے اپوزیشن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کی ناکامی پر اپنا فعال کردار ادا کرے۔

Scroll to Top