پہلگام واقعہ، بھارت نے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی تسلیم کر لی

پہلگام واقعہ، بھارت نے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی تسلیم کر لی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ پہلگام واقعے کے بعد سیکیورٹی اور انٹیلی جنس نظام پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں وزیرداخلہ امیت شاہ نے بالآخر اعتراف کیا کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی واضح ناکامی کا نتیجہ تھا۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے سیکیورٹی اقدامات پر سخت تنقید کی، آل انڈیا اتحاد المسلمین کے نمائندے نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور دریاؤں کا رخ موڑنے کی حکومتی دھمکیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ “اگر بھارت اتنا پانی روک بھی لے، تو اسے رکھے گا کہاں؟

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے پرامریکا کا ردعمل، بھارت سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ

دوسری جانب کانگریس نے پہلگام واقعے کو سیکیورٹی کی بڑی ناکامی قرار دیتے ہوئے اس کا براہ راست ذمہ دار مودی حکومت کو ٹھہرایا۔

کانفرنس کے بعد سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف سیکیورٹی کے نظام میں موجود خامیوں کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ حکومت کی کشمیر پالیسی پر بھی نئے سوالات کھڑے کرتا ہے۔

Scroll to Top