بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی

بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے شین کنڈی میں بارودی مواد کے دھماکے سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے بارودی مواد بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو) کے ساتھ نصب کیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار جمشید اور صفت زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا، خواجہ آصف

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والا بم ریموٹ کنٹرول تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے علاقے کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top