پہلگام واقعے پر صدر آصف علی زرداری سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

پہلگام واقعے پر صدر آصف علی زرداری سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے حالیہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا،  بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے جواب میں جوابی اقدامات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دور اندیش فیصلوں کو سراہا اور کہا کہ ان فیصلوں کا مقصد پاکستانی قوم کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا، قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں اور یہ فیصلے پاکستانی عوام کی امنگوں کی مکمل ترجمانی کرتے ہیں۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا، خواجہ آصف

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سلامتی اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی حمایت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کا دفاع الْحَمْدُ لِلَّهِ ناقابل تسخیر ہے۔

Scroll to Top