کوئٹہ کے مارگیٹ علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے قریب خودکش بم دھماکا ہوا۔
کوئٹہ میں مارگیٹ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے قریب ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے اور3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد شامل ہیں جبکہ لانس نائیک ظفر، لانس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم زخمی ہئے ہیں۔
شہید ہونے والے کی میتیں اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ فورسز کی جانب سے تحقیقات اور کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی موجودگی مزید بڑھا دی گئی۔





