افغان کالونی پشاور میں قتل کی واردات، سکول ٹیچر نشانہ بن گیا

پشاور افغان کالونی میں قتل کی واردات، سکول ٹیچر نشانہ بن گیا

پشاور کے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں واقع افغان کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے سکول ٹیچر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت پرویز ولد غنی الرحمن کے نام سے ہوئی ہے جو وزیر کالونی کا رہائشی تھا اور تدریس کے شعبے سے وابستہ تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فقیر آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی، فلک ناز ولد غنی الرحمن کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خالی خول سمیت دیگر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Scroll to Top