وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف خطرہ ابھی بھی موجود ہے اور ٹینشن میں کوئی کمی نہیں آئی۔
وزیر دفاع خواجہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جاری بدامنی میں بھی بھارت کا ہاتھ شامل ہے، ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جس پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کا ڈرامہ خود رچایا تھا جس کی ساکھ پر آج بھی ایک بڑا سوالیہ نشان موجود ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے عالمی برادری کو پیشکش کی ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کر سکتا ہے اگر بھارت اس پیشکش کو قبول کرتا ہے تو یہ ایک خوش آئند بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت باز نہ آیا، لیپہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب
وزیر دفاع نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اصل دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور کینیڈا نے بھی مودی پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا جس کی مودی نے تاحال کوئی تردید نہیں کی۔





