جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت کے جارحانہ عزائم کے جواب میں ردعمل بالکل درست تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے پاک بھارت جاری تناؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن سر جھک کر نہیں بیٹھ سکتا،
مولانا فضل الرحمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو اپنی سیاست میں مشکلات کا سامنا ہے اسی لئے وہ کچھ نئے کارڈز کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالیہ انتخابات میں عوام نے مودی کو مسترد کر دیا ہے اور اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ بھارت میں مودی کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
فضل الرحمان نے مودی کے گزشتہ الیکشن میں ہندوتوا کارڈ کے استعمال پر بھی بات کی اور کہا کہ اس مرتبہ بھارت میں جو اکثریت مودی کو حاصل تھی وہ اب نہیں رہی۔ پہلگام حملے کا الزام لگا کر مودی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینشن برقرار، بھارت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، خواجہ آصف
پاکستان کے ردعمل کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں پاکستان کا ردعمل نے عوام میں بھرپور اعتماد پیدا کیا ہے۔





