سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

تفصیلات کے مطابق سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 185 کلو میٹر تھی۔ مرکز کا مقام افغانستان کے ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے، جو اس خطے میں زلزلوں کا ایک سرگرم زون تصور کیا جاتا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی سوات اور ملحقہ علاقوں کے مکین گھبراہٹ کے عالم میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی سوات کے مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Scroll to Top