پہلگام حملہ، مودی حکومت الزام ثابت کرنے میں ناکام، بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

پہلگام حملہ، مودی حکومت الزام ثابت کرنے میں ناکام، بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے مسلسل آوازیں بلند ہو رہی ہیں، جن میں پاکستان پر الزامات کو بے بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔

سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے میں پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں۔

سیکیورٹی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی پر سمرنجیت سنگھ نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ ہندوستان کی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں حملے کا سراغ لگانے میں کیوں ناکام رہیں۔

سمرنجیت سنگھ مان نے واضح کیا کہ بھارت معصوم نہیں ہے وہ خود بیرون ملک تخریب کاری میں سرگرم ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے کینیڈا میں تین سکھوں کو قتل کروایا اور امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی۔

سمرنجیت سنگھ مان نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاک بھارت بارڈر بند کیا تو بھارتی پنجاب کی زراعت اور معیشت شدید متاثر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام میں کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار، دو قومی نظریہ آج بھی زندہ

سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے بھارتی صدر سے مطالبہ کیا کہ حکومت کو برطرف کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں مودی سرکار کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔

Scroll to Top