بھارت میں قیام کی مہلت ختم، 536 پاکستانی وطن واپس، 849 بھارتی شہری بھی لوٹ گئے

بھارت میں قیام کی مہلت ختم، 536 پاکستانی وطن واپس، 849 بھارتی شہری بھی لوٹ گئے

بھارت میں قیام کی مہلت ختم، سیکڑوں پاکستانی وطن واپس، سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھنے لگی

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد تین روز کے دوران 536 پاکستانی شہری بھارت سے واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں، جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری بھی اپنے وطن لوٹ گئے ہیں۔دونوں ممالک کی سرحدوں پر کئی خاندان اب بھی گھروں کو واپسی کی امید لیے بیٹھے ہیں۔ ادھر بھارت میں جنگی جنون میں شدت آ گئی ہے۔ بھارتی پنجاب کے سرحدی اضلاع میں بارڈر سکیورٹی فورس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امرتسر، ترن تارن، فیروز پور اور فاضلکا کے دیہات میں زیرو لائن کے قریب موجود کسان 48 گھنٹوں میں اپنی فصلیں کاٹ کر علاقے خالی کر دیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسانوں کو ہنگامی بنیادوں پر فصلیں کاٹنے کا حکم دینا مودی حکومت کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون کا واضح ثبوت ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز مزید 236 پاکستانی شہری بھارت سے واپس اپنے وطن پہنچے، جبکہ 115 بھارتی شہری پاکستان سے انڈیا روانہ ہوئے۔ بھارتی حکام نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی ہندو شہریوں کو دیے گئے طویل مدتی ویزے بدستور کارآمد رہیں گے۔

سرحدی کشیدگی کے اس ماحول میں دونوں ملکوں کے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے، جبکہ امن پسند حلقے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دے رہے ہیں۔

Scroll to Top