نیویارک ٹائمز کا انکشاف، پہلگام واقعہ کے ذریعے بھارت پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

نیویارک ٹائمز کا انکشاف، پہلگام واقعہ کے ذریعے بھارت پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پہلگام واقعے کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے اس واقعے کے حوالے سے ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا، لیکن وہ اس کے ذریعے پاکستان کے خلاف مقدمہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اخبار نے بتایا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100 غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ میں بلالیا تھا اور انہیں بریفنگ دی تھی۔ بھارتی حکام نے اس دوران کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، اور انہوں نے واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے لیے تکنیکی انٹیلی جنس معلومات بھی فراہم کیں۔ تاہم، تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت نے کوئی بھی ایسا ثابت مواد نہیں پیش کیا جو اس واقعے کے حقیقی ذمہ داروں کا تعین کر سکے۔

نیویارک ٹائمز رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے اب تک ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے سے دو امکان سامنے آتے ہیں: یا تو بھارت کو اس واقعے کے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنے میں وقت درکار ہے، یا پھر وہ جان بوجھ کر شواہد کی کمی کے باوجود پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے کیس بنا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بریفنگز سے آگاہ 4 سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ نئی دہلی بظاہر پاکستان کے خلاف کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور اس کے لیے وہ اس واقعے کو جواز کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔

اس نئی رپورٹ کے بعد سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کیا بھارت پاکستان کے خلاف کسی عسکری اقدام کے لیے اپنی بین الاقوامی پوزیشن کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔

Scroll to Top