مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تنائو کے درمیان کا اہم بیان سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ حل” کے لیے کام کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے رائٹرز کو ایک ای میل میں کہا کہ یہ بدلتی ہوئی صورتحال ہے اور ہم پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم کئی سطح پر بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا دونوں ممالک کو ذمہ دارانہ حل کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ واشنگٹن بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور پہلگام واقعے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ تاہم، بھارتی خواہش کے برخلاف، امریکا نے پاکستان پر کوئی تنقید نہیں کی۔ اس کے بجائے، سعودی عرب اور ایران نے اس معاملے میں ثالثی کی پیشکش کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارت اور پاکستان معاملے کا حل نکال لیں گے، تاہم اس وقت تک امریکا کی جانب سے دونوں ممالک کو بات چیت اور ذمہ دارانہ حل کی ترغیب دی جا رہی ہے۔





