بھارت میں پاکستانی شہری سیما حیدر کی واپسی میں تاخیر، شوہر غلام حیدر کا بچوں کی واپسی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی شہریوں کے ملک چھوڑنے کے احکامات کے باوجود سیما حیدر ابھی تک پاکستان واپس نہیں جا سکیں۔ غیر قانونی طور پر بھارت میں مقیم سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر اپنے چار بچوں کی وطن واپسی کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن بھارتی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔
سیما حیدر گزشتہ دو سال سے بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور ان کی واپسی کے لیے نہ پاکستانی حکومت اور نہ ہی بھارتی حکام نے کوئی موثر قدم اٹھایا ہے۔ غلام حیدر نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں دیگر پاکستانیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے، تو میرے بچوں کی واپسی کب ہوگی؟
سیما حیدر کی واپسی میں بھارتی حکومت کی عدم دلچسپی نے ان کے خاندان میں مایوسی پیدا کر دی ہے، اور غلام حیدر اپنے بچوں کے ساتھ وطن واپس جانے کی بے تابی سے منتظر ہیں۔





