پاکستان کے راستے افغانستان تک تجارت بند، بھارت کو ایک ارب 14 کروڑ ڈالر کا تجارتی نقصان

پاکستان کے راستے افغانستان تک تجارت بند، بھارت کو ایک ارب 14 کروڑ ڈالر کا تجارتی نقصان

پاکستان بزنس فورم نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے افغانستان کے راستے بھارت کا سامان پہنچنے کا تخمینہ تقریباً 64 کروڑ ڈالر سالانہ تھا، جو اب متاثر ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے راستے افغانستان تک تجارت بند ہونے کے باعث بھارت کو 1.14 ارب ڈالر کا تجارتی نقصان ہو رہا ہے، جس کی تصدیق پاکستان بزنس فورم نے کی ہے۔ فورم کے مطابق، پاکستان کی سرزمین سے افغانستان کے راستے بھارت کا سامان پہنچنے کا تخمینہ تقریباً 64 کروڑ ڈالر سالانہ تھا، جو اب متاثر ہو رہا ہے۔

پاکستان بزنس فورم نے مزید کہا کہ بھارت نے اپریل 2024 سے جنوری 2025 کے دوران پاکستان کو تقریباً 50 کروڑ ڈالر کی اشیاء برآمد کیں، جبکہ بھارت سے پاکستان کی درآمدات صرف 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہ گئیں، جو تجارتی عدم توازن کو ظاہر کرتا ہے۔

فورم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھی سخت تنقید کی اور اس فیصلے کو جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے مضحکہ خیز اور نقصان دہ قرار دیا۔ فورم کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں نہ صرف تجارتی روابط متاثر ہو رہے ہیں بلکہ خطے میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Scroll to Top